میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیم ذکی کے اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس پر ذیشان قابض

سلیم ذکی کے اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس پر ذیشان قابض

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی کی جانب سے اربوں روپے کے بینک اکائونٹس، کروڑوں روپے کی گاڑیاں اور قیمتی گھڑیاں چھوڑنے کا انکشاف، سلیم ذکی کی اہلیہ نسیمہ خاتون، بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم کی جانب سے بینک اکائونٹس میں موجود رقم کی منصفانہ تقسیم کی اپیل کردی۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق صائمہ گروپ آف کمپنیز کے مالک سلیم ذکی نے اپنی آمدنی سے کراچی میں کارساز روڈ ، کے ڈی اے اسکیم نمبر ایک میں ہائوس نمبر سی 164اور پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں ہائوس نمبر ای 84 خرید ے، اس کے علاوہ ٹویوٹا ہیلکس ریوو2018کے ڈبلیو 8086، ٹویوٹا لیکسز 2015 ماڈل بی جی 0570، ٹویوٹا ہیلکس 2015 ماڈل کے ٹی 9918، فورڈ ایف 150 ماڈل 2106، ٹویوٹا لینڈ سی آر ایس ، بی ایف 7239، ہونڈ ا سوک بی ڈی اے 034، ٹویوٹا پریئس بی کیو واے547، ٹویوٹا ہیلکس کے ٹی 5654، ٹویوٹا لینڈ سی آرایس 2015 غیر رجسٹرڈ خرید یں۔ صائمہ گروپ کے بانی سلیم ذکی نے 15 کروڑ روپے کے پرائیز بانڈ خرید ے، جبکہ بینک الحبیب لمیٹڈ جوہر موڑ برانچ 106-0081-00000-01-6، سمٹ بینک جوہر موڑ 1-2-42-20311-714-135406 اور بینک الحبیب نارتھ ناظم آباد برانچ میں 1060098100929101 کھولے، اس کے علاوہ سلیم ذکی کراچی کی مختلف بینکوں کے مختلف برانچز میں 60 بینک اکائونٹس رکھتے تھے ، سلیم ذکی کے تمام بینک اکائونٹس کا ان کے بیٹے ذیشان ذکی، اہلیہ عذراسلیم، بیٹی شازیہ اسلم، بیٹی نادیہ یاسر، بیٹی صائمہ جاوید اور بیٹی انعم دانش کو مکمل علم ہے اورانہوں نے بینک اکائونٹس کی دستاویزات چھپا دی ہیں۔ صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی کی دوسری اہلیہ نسیمہ خاتون، بیٹوں محسن سلیم اور احسن سلیم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کرتے ہوئے عدالت سے اپیل کی ہے کہ سلیم ذکی کے تمام بینک اکائونٹس کا ریکارڈ، موجودہ اسٹیٹس اور سلیم ذکی کی وفات سے بینک اکائونٹس میں موجود رقم کا ریکارڈ پیش کیا جائے اور صائمہ گروپ کے بانی سلیم ذکی کے قانونی وارثوں میں تقسیم کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں