میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیسن مارکیٹ میں ڈریپ کاچھاپہ،جعلی ادویات برآ مد،10ملزمان گرفتار

میڈیسن مارکیٹ میں ڈریپ کاچھاپہ،جعلی ادویات برآ مد،10ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیسن مارکیٹ و دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر اسپتالوں سے چوری اور مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمدکر کے سات دکانوں کو سیل کرنے سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا،مشتبہ ادویات گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کے علاقے اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی تھی۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کے ہمراہ کراچی میں بڑا آپریشن کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ نے ڈاکخانہ، لیاقت آباد،کراچی ایسٹ،میڈیسن مارکیٹ میں چھاپے مارے۔ڈریپ ذرائع نے بتایاکہ کارروائی کے دوران مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، ملزمان مشتبہ، سیمپل ادویات کی پیکنگ تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ادویات گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کے علاقے ، ڈاکخانہ لیاقت آباد اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔ڈریپ کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پرلیاقت آباد میں دو مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے اور اس دوران لیاقت آباد میں گھروں سے میڈیسن پیکنگ میٹریل کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ڈریپ حکام نے برآمد شدہ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔چھاپوں کے دوران جعلی ادویات کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی۔ سستی ادویات اور جعلی پاڈر مہنگی کمپنیوں کی بوتلوں میں بھرے جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے پر کراچی میڈیسن مارکیٹ کی 7 دکانیں سیل کردی گئیں ، ملزمان کراچی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کا غیر قانونی کاروبارکر رہے تھے جبکہ 10افرادکو گرفتاربھی کرلیاگیاہے۔چھاپوں کے دوران سرکاری اسپتالوں اور اداروں سے چوری شدہ ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ڈریپ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں