وفاقی حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بد ھ کو مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم سے مشاورت کی اورسینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی دن بلانے پر اتفاق کیا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22جنوری جمعہ کو طلب کیا گیا ہے ۔سینیٹ اجلاس صبح 10 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10بجے ہوگا۔اجلاس بلانے سے قبل این سی او سی سے تحریری ہدایات بھی لی گئیں۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سڑکوں پر مسترد ہو گیا، ہائوس میں واپس آجائے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم پی ڈی ایم کا سڑکوں پر احتجاجی سیاست کا بیانیہ پوری قوم کے سامنے ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ انتشار کی بجائے عملی اور عوامی خدمت کیلئے ایوان میں کردار ادا کریں۔