کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رواں سال ابتدائی طور پر ویکسین خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔سندھ حکومت کا کورونا ویکسین حاصل کرنے کا مشن، برطانوی ویکسین مینوفیکچرر ایسٹرا زینی کا اور چینی کمپنی سائنو فارم سے رابطہ کیاہے۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے ایک لاکھ 25ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے، سندھ میں 60سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر رہے ہیں۔