میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی ایس ایچ او کی گھر میں گھس کر خاتون سے بدتمیزی،مقدمہ درج

جعلی ایس ایچ او کی گھر میں گھس کر خاتون سے بدتمیزی،مقدمہ درج

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے گزری میں ایک شخص نے خود کو ایس ایچ او بتاتے ہوئے گھر میں گھس کر خاتون خانہ سے بدتمیزی کی، تاہم کچھ ہی دیر میں اسے بھاگنا پڑا۔پولیس کے مطابق مبینہ جعلی ایس ایچ او گزری بن کر خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں گلشن تھانے میں اجنبی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ شب ساڑھے 11 بجے ایک شخص گھر پر آیا، اس نے اپنا تعارف ایس ایچ او گزری کی حیثیت سے کرایا اور وہ نامعلوم شخص گھر میں زبردستی داخل ہوگیا۔خاتون نے بتایاکہ انھوں نے اجنبی شخص کو روکا تو اس نے طیش دکھا کر دھکے دیے اور تھپڑ بھی مارا، نامعلوم شخص کے پاس اسلحہ بھی تھا جس سے وہ دھمکاتا رہا۔خاتون کے بیان کے مطابق گھر میں زبردستی گھسنے والے شخص نے کہا میں ایس ایچ او ہوں، اور گرفتار کرنے اور پولیس موبائل بلانے کی دھمکیاں دیں۔تاہم خاتون خانہ موبائل فون نکال کر اس کی فوٹیج بنانے لگیں تو یہ دیکھ کر وہ شخص فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہراساں اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں