بھتا خور سرغنہ صمد کاٹھیاواڑی کابھائی 4 ساتھیوں سمیت گرفتار
شیئر کریں
ایس آئی یو پولیس کی فیڈرل بی ایریامیںچھاپا مارکارروائی ، بھتے میں استعمال موبائل فون اورسم برآمد
شناخت شایان، مبشر، شفیع اورمحمد شاہدکے نام سے کی گئی، اہم انکشافات سامنے آگئے ،ڈاکٹر عمران خان
(رپورٹ: افتخار چوہدری)ایس آئی یو پولیس نے فیڈرل بی ایریامیں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث بھتہ خورگروہ کے سرغنہ کا بھائی سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون اورسم برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ پولیس نے تکنیکی بنیاد پرفیڈرل بی ایریامیں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خورگروہ کا سرغنہ صمد کاٹھاواڑی کے بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم برآمد کی گئی۔ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت شایان، مبشر، شفیع اورشاہد کے نام سے کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم محمد شاہد بھتہ خورگروہ کا سرغنہ صمد کاٹھاواڑی کا بھائی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے، گرفتار ملزمان کا گروہ تاجروں سے بھتے کی ریکوری کرتا تھا۔ ملزمان گروہ سرغنہ کے کہنے پر تاجروں پر فائرنگ کرتا تھا۔تاجروں کو بھتہ طلبی اوردھمکیوں سے بھرے فون کیئے جاتے تھے، ایس ایس پی کے مطابق گرفتارملزمان بھتے کے 2 مقدمے میں پولیس کومطلوب تھے، گرفتار ملزمان نے گزشتہ ماہ تاجرسے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ 23 نومبرکوسمن آباد تھانے میں درج کیا گیا۔


