میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر پیش
سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی

خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اسلام آباد کے سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، جن کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔این سی سی آئی اے حکام اور کیس کے تفتیشی افیسر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔قبل ازیں 11 دسمبر کو عدالت نے سہیل آفریدی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 3 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں