میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ عدالت نے ڈاکٹرعارف علوی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا حکومت کی کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کی دھوم پی آئی اے کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے پر کام تیز کر دیا گیا 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس :شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ایم ڈی اے میں کھلبلی، بدعنوان عرفان بیگ ، لئیق احمد کے سسٹم کے سرپرستوں سے رابطے ائیرپورٹ کے قریب، اربوں کی زمین کے کھاتوں میں ہیرا پھیری غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات کا آغاز، افسران میں کھلبلی سندھ بلڈنگ ،ڈی جی عبدالرشید سولنگی مدت ملازمت ختم ہونے پر پریشان

ای پیج

e-Paper
حکومت کی کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش

حکومت کی کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش

Author One
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی :حکومت نے کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش کردی۔

ذرائع  پاورڈویژن کے مطابق حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کو کے الیکٹرک ائیر بیس ٹیرف 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 34.87 کرنے کی سفارش کی۔ ملٹی ائیربیس ٹیرف کے لیے متعدد ہدفی لاگت ایڈجسٹمنٹس کی تجویز بھی دے دی گئی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ غیر حقیقی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا۔

پرانے مالیاتی مفروضوں پر اپنی حساب کتاب کی بنیاد رکھی گئی۔کے الیکٹرک درخواست کو اس کی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کیے بغیر کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ کے الیکٹرک کے پیش کردہ مہنگے اخراجات صارفین پر مبنی منصوبہ بندی کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہماری سفارشات کے ای کی پریکٹسز میں انصاف اور آپریشنل کارکردگی کو شامل کرنے اور صارفین کو ضروری ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

کے ای نے 2.9 فیصد سالانہ کمپاؤنڈ ترقی کی شرح پیش کی۔

مالی سال 2023 کے دوران بجلی کی کھپت میں 7.2 فیصد کمی واقع ہوئی-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں