میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آر او پلانٹ کی مرمت کے نام پر70 لاکھ روپے خرد برد

آر او پلانٹ کی مرمت کے نام پر70 لاکھ روپے خرد برد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ پبلک ہیلتھ سندھ کے افسران نے آر او پلانٹ مرمت کرنے کی آڑ میں 70 لاکھ روپے ہڑپ کرلیے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے میرپورخاص ڈویزن کے افسران 2021 ء میں آر او پلانٹس کی مرمت پر تقریاً 2 ارب 80 روپے خرچ ہونا ظاہر کیے ، جس سے متعلق شکایت موصول ہونے پر سیکریٹری پبلک ہیلتھ نے ایڈیشنل سیکریٹری عبدالطیف جروار کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی ، جس میں شامل برکت علی خواجہ اور شفیق حسین میمن نے دولت لغاری ، مولیڈنو خاصخیلی، مکھن سموں اور ہری رام کشوری آر او پلانٹس کا دورہ کیا ،جہاں انکشاف ہوا کہ آر او پلانٹس پر کسی قسم کا کام نہیں ہوا ، پلانٹس کی مرمت کے لیے سامان کی خریداری میں سیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ کمیٹی کو سامان کی خریداری کے لیے کوٹیشن کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا ، اس لیے ایگزیکٹو انجنیئر غلام قادر میمن ، ایگزیکٹو انجنیئر اعجاز اعظم، انجنیئر شوکت علی میمن، اسسٹنٹ انجنیئر سہیل لغاری ، راشد حسین مری اور اسلم ڈاہری کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ، افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اس حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دیاتو معاملہ چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کر کے افسران سے 70 لاکھ روپے واپس وصول کیے جائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں