میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانڈھی ٹاؤن میں ٹیکنیکل اور کمپیوٹر کورسز کا آغاز

لانڈھی ٹاؤن میں ٹیکنیکل اور کمپیوٹر کورسز کا آغاز

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) لانڈھی ٹاؤن میں طالبات کوبلامعاوضہ مختلف ٹیکنیکل اور کمپیوٹر کورسرز کروائے جانے کا آغاز کیا ہے ، جہاں لانڈھی ، ملیر اور کورنگی سمیت دیگرمضافاتی علاقوں کے نوجوان لڑکے ، لڑکیاں حصہ لے سکیں گے ، اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام میں اب تک 13 سو طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروالی ہے ، مختلف کورسز میں این ایل پی ٹیکنیک ، ٹائم مینجمنٹ ، کونفیڈینس بلڈنگ، اسمارٹ گولز، کمیونیکشن اسکلز ، مائنڈ فل نیس اینڈ میڈیٹیشن ، ایگزامینیشن سکسیز اور پریزینٹیشن اسکلز سمیت اسٹریس اینڈ اینجر مینجمنٹ کا کورس شامل ہے ، اس حوالے سے ٹاؤن چیئرمین عبدل جمیل خان کا کہنا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی میںنوجوانوں کا بنیادی کردار ہے ، جن کی تعمیری و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، کوآڈینیٹر اقبال سعید نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے گا ، ڈائریکٹر یوتھ ایمپاور نعیم گوہر’ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو مزید وسعت اور آگے بڑھانے کے دیگر پہلوؤں پر بھی کام کررہیں ہیں شہری جلد مثبت تبدیلی کو محسوس کریںگے ،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں