میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

شمالی وزستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے میں نائیک عابد سمیت2 شہریوں کے شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکا ہو اہے، دھماکے میں 33 سالہ نائیک عابد اور دو شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، خود دھماکے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے رکشہ سرکاری گاڑی سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اْڑا دیا، جس کے نتیجے میں 2 مقامی افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نورک مرسی خیل سے ہے، جن کی شناخت سید اللہ اور غنی کیے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں