میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت پھر ملتوی

متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت پھر ملتوی

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سینیٹر اعظم سواتی کی متنازع ٹویٹس کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ اعظم سواتی ضمانت کیس کی سماعت نئے تعینات ہونے والے اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی جس دوران اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل کا آغاز کیا گیا۔ اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ کے مدعی متاثرہ فریق نہیں، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا جبکہ توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں، اور زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے تاہم سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی منگل کو دلائل دینگے۔ بعد ازاں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں