میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محاذ پر کشیدگی، چمن سے تعلق رکھنے والے علماء اور زعماء کا وفد آج قندھار روانہ ہوگا

محاذ پر کشیدگی، چمن سے تعلق رکھنے والے علماء اور زعماء کا وفد آج قندھار روانہ ہوگا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے چمن سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور زعماء کا وفد (آج )پیرکوقندھار روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد چمن باب دوستی پر کشیدگی اور گولہ باری کے دو واقعات کے بعد چمن سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اورقبائلی زعماء مولانا مفتی محمد قاسم ،مولانا مفتی محمد قاسم حقانی ،مولانا گل محمد،مولانا حافظ عبدالقیوم عابد،مولانا روزی خان ،ملک عبدالخالق اچکزئی ،حاجی عمران کاکڑسمیت 16ارکان پر مشتمل وفد( آج)پیرکو قندھار روانہ ہوگا ۔اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وفد پاک افغان سرحد پرکشیدگی کے خاتمے اور چمن میں گولہ باری جیسے واقعات کے تدراک کے حوالے افغان حکام سے ملاقاتیں کریگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں