میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سائبیرین ہوائیں قہرڈھانے لگیں،6 افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک

کراچی میں سائبیرین ہوائیں قہرڈھانے لگیں،6 افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے اثرات کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ، رات بھرخنکی چھائی رہی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مطلع جزوی ابرآلود جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صبح و شام ہواں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔شہر میں سائبرین ہوائیں فٹ پاتھی نشے کے عادی افراد کی موت بن گئیں مختلف علاقوں6 افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبرین ہوائیں داخل ہو گئیں جس کے سبب سردی کی شدت بھی بڑھ گئی، شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہیکہ تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں اسردی کی لہر 21دسمبر تک جاری رہے گی سائبرین ہوائیں نشے کے عادی افراد کی موت بن گئی آج سب لسبیلہ سگنل کے قریب سردی سے ٹھٹھر کر 63 سالہ شخص محمد رشید ولد امجد ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعش کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا ، آرٹلری میدان کے علاقے گورنر ہاوس کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی، لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں روڈ پر لاش کی اطلا ع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 35سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی ہے اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔عزیزآباد کے علاقے کریم آباد بلاک 3کے فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 55سالہ فاروق ولد محمد کی لاش ملی سائٹ اے کے علاقے میٹروویل میں فاروق اعظم مسجد کے قریب 65سالہ شخص کی نعش ملی کینٹ اسٹیشن کے قریب گیٹ وے ہوٹل سے ایک شخص کی دو سے تین روز پرانی لاش ملی ، جیسے پولیس نے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں متوفی کی شناخت 39سالہ کامران ولد لقمان کے نام سے ہوئی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں