میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مینار پاکستان کے جلسے پر 90 کروڑ کے اخراجات

مینار پاکستان کے جلسے پر 90 کروڑ کے اخراجات

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) سیاسی میدان میں ہچکولے کھاتی حکومت نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے جلسوں پر خرچ ہونے والی اربوں روپے کی رقم سے متعلق اپوزیشن جماعتوں سے تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا لاہور میں مینار پاکستان جلسے پر 90کروڑ کے اخراجات کے انکشاف سامنے آ نے پرحکومت کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا دو بڑی سیاسی جماعتیں ایک مرتبہ پھر ریڈار پر آ گئیں پی ڈی ایم نے حکومت کو مزید آزمائش میں ڈالنے کی حکمتِ عملی مرتب کرلی ملک بھر میں حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن سے قبل ریلیوں اور جلسوں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسوں میں اربوں روپے کے اخراجات کا انکشاف سامنے آ نے پر حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تمام تر جلسوں پر خرچ ہونے والی رقم سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں پی ڈی ایم کو تمام تر جلسوں پر آ نے والے اخراجات سے متعلق سوالنامہ ارسال کیا جائے گا بعد ازاں درست تفصیلات فراہم نہ کرنے پر پی ڈی ایم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاریں کے پی ڈی ایم کو غیر ملکی فنڈنگ کے انکشاف پر بھی تحقیقاتی عمل تیزکر دیا گیا ہے جس کے تحت حالیہ دنوں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ میں فعال جماعتوں کے رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسوں پر دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی گئی ہے جن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن شامل ہیں دونوں جماعتوں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ گذشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے اثاثوں سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بینک بیلنس اور اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 70 لاکھ 16ہزار روپے جبکہ مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 8کروڑ 17 لاکھ روپے بتائی گئی تھی آئندہ چند روز میں 11 اپوزیشن جماعتوں کے اتحادی فارمولے پی ڈی ایم کو حکومت کی جانب سے ٹف ٹائم ملنے کے امکانات روشن ہیں دوسری جانب سے پی ڈی ایم نے حکومت کو 31 جنوری کی ڈیڈلائن دینے کے بعد اپوزیشن اتحاد کو بر قرار رکھنے کے لیے جلسوں اور ریلیوں کا نیا شیڈول تیار کر لیا ہے جس کے تحت 24دسمبر کو بہاولپور،27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کی قیادت میں لاڑکانہ میں جلسہ، 29دسمبر کو مردان، 2جنوری کو سرگودھا،4 جنوری کو مالاکنڈ،9 جنوری کوسیالکوٹ،12 جنوری کو بنوں،16 جنوری کو تھرپارکر،19 جنوری کو فیصل آ باد،23 جنوری کوخضدار اور 26 جنوری کو ژوب میں ریلی نکالی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں