میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کا دفاع اور ادارے کی عزت کرانا جانتے ہیں، ترجمان پاک فوج کا مشرف فیصلے پر ردِ عمل

ملک کا دفاع اور ادارے کی عزت کرانا جانتے ہیں، ترجمان پاک فوج کا مشرف فیصلے پر ردِ عمل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیس کے تفصیلی فیصلے کے الفاظ تہذیب و اقدارسے بالاترہیں۔پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کیس کے حوالے سے کچھ دیرپہلے آرمی چیف کی وزیراعظم سے تفصیلی بات ہوئی ہے ، پرویز مشرف کیس کے تفصیلی فیصلے سے وہ خدشات درست ثابت ہوگئے جن کا پہلے اظہار کیا تھا، فیصلے میں استعمال کیے گئے الفاظ کسی بھی اقدارسے بالاترہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کے استحکام کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، اس استحکام کو ہم کسی بھی صورت ریورس نہیں ہونے دینگے کیوں کہ ہم ملک کا دفاع اور ادارے کی عزت کراناجانتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسا کام دنیا کی کوئی فوج نہیں کرسکی ہم نے وہ بھی کرکے دکھایا، جہاں دشمن ہمیں داخلی طورپرکمزورکرتے رہے اب بیرونی طرف سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اگرہمیں تھریٹ کاپتہ ہے توہمارا رسپانس بھی ان پلیس ہے ۔میجرجنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ فوج اور حکومت پچھلے چندسالوں سے ملک کو اس طرف لے جاناچاہتی ہے جہاں خطرات ختم ہوئے ، عوام افواج پاکستان پر اعتماد رکھیں ہم ملک میں کسی صورت انتشارنہیں پھیلنے دیں گے ۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے سنگین غداری کیس میں فیصلے پر پہلے ہی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں