خشونت سنگھ نے دیکھ لیا تھا بھارت کس راہ پر چل نکلا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان
شیئر کریں
وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی دانشور خشونت سنگھ کی کتاب کا اقتباس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خشونت سنگھ نے دیکھ لیا تھا بھارت کس راہ پر چل نکلا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم عمران خان نے خشونت سنگھ کی کتاب دی اینڈآف انڈیا سے اقتباس کا حوالہ شیئر کیا ہے، اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ خشونت سنگھ نے دیکھ لیا تھا کہ نسلی تفاخر کے نظریے کے ساتھ بھارت کس راہ پر چل نکلا ہے۔کتاب دی اینڈ آف انڈیا (بھارت کا خاتمہ) کے اقتباس کے مطابق خشونت سنگھ نے بھارت میں متعصبانہ بالادستی کی پیش گوئی کی تھی، جہاں سلام کرنے کے بجائے جے سری رام کے نعرے لگانے والے محفوظ ہیں۔خشونت سنگھ نے بھارت کے نسلی بالادستی نظرئیے کی طرف بڑھنے کی پیشگوئی کی تھی اور لکھا تھا کہ ہر فاشسٹ حکومت کو کمیونٹیز اور گروپس کی ضرورت ہوتی ہے جنہیں شیطانی رویے میں پیش کر کے آگے بڑھ سکے، نفرت اور خوف پر مبنی تحریک صرف خوف اور تنازع پیدا کرکے ہی خود کو برقرار رکھ سکتی ہے۔