میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم نہیں جل بھی سکتے ہیں، فواد چوہدری

آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم نہیں جل بھی سکتے ہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم نہیں جل بھی سکتے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس(ر)افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے پرویز مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں گھسیٹ کر لانے اور تین دن تک لٹکانے کا عدالتی فیصلے کا پیرا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ، یہ ریت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں