میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا آئی جی ریلوے پولیس تعینات

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا آئی جی ریلوے پولیس تعینات

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، آئی جی ریلوے سمیت متعدد اہم افسران کے تقرر و تبادلے کیے ہیں، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے بی ایس 21 کے افسر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائر داؤد احمد کو چیف سیکریٹری آزاد کشمیر تعینات کردیا گیا ہے ۔اسی طرح پاناما کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایف آئی اے میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ، سیکریٹری پارلیمانی افیئرز محمد اشرف کو تبدیل کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ اورنگزیب حق کو سیکریٹری پارلیمانی افیئرز تعینات کردیاگیا، جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ضرار حید ر کو تبدیل کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے بی ایس 17 کے افسر طاہر سلیم کی خدمات بلوچستان حکومت سے لے کر حکومت سندھ کو دے دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں