میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،نجم الدین قریشی ، خاور حیات ناجائز تعمیرات کے محافظ

سندھ بلڈنگ ،نجم الدین قریشی ، خاور حیات ناجائز تعمیرات کے محافظ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر نجم الدین قریشی اے ڈی خاور حیات نے کروڑوں روپے ناجائز آمدنی کے لئے ناجائز تعمیرات کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے جرأت سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی ڈی نجم الدین قریشی کی جانب سے اے ڈی خاور حیات غیر قانونی تعمیرات سے کروڑوں روپے بٹورنے پر مامور ہے۔ جس نے جعلی نوٹسز کے نام پر اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ خطیر رقم بٹورنے کے بعد انہدامی کارروائی نہ ہونے کی ضمانت بھی دی جاتی ہے۔ ان دنوں نارتھ کراچی سیکٹر 5B3کے پلاٹ نمبر LS 241پرانی اور کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر کی جارہی ہیں اور سیکٹر 15A1کے پلاٹ نمبر R654کی پرانی عمارت کی کمزور بنیادوں پر بھی بالائی منزل کی خطرناک تعمیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس پر متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں