میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں، اعلیٰ حکام نے انکوائری کی سفارش کر دی، تعیناتیاں مبینہ طور پر سفارش اور رشوت کے بدلے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے 20 جنوری 2017 کے ایک لیٹر آر او (LG) کورنگی 28(2)/2016 میں تحریر ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ کو اختیار ہے کہ لوکل کاؤنسل کے ملازم کو دونوں کونسلوں کی این او سی کے بعد اسی گریڈ، عہدے اور کیڈر پر تعینات کیا جائے گا۔ جبکہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ایک اور سرکولر میں تحریر ہے کہ کسی بھی ایکس کیڈر آفیسر کو سندھ کاؤنسل یونیفائیڈ گروپ سروس کے کیڈر پوسٹ پر تعینات نہیں کیا جائے گا یا چارج نہیں دیا جائے گا۔ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23 کے دوران کاؤنسل کے مختلف افسران اور ملازمین کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایس سی یو جی کے عہدوں پر تعینات کیا، تعیناتی کا اختیار رکھنے والے محکمہ بلدیات سندھ سے اجازت حاصل نہیں کی گئی، تعیناتیوں کے دوران محکمہ بلدیات سے تعیناتی کے آرڈر نہیں لیا گیا، لوکل فنڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے سروس بک اور متعلقہ ادارے سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا گیا، متعلقہ کاؤنسل سے لاسٹ ہے اسکیل(ایل پی سی) کی تصدیق شدہ کاپی اور بھرتی سے لے کر تعیناتی تک کی بینک اسٹیٹمنٹ بھی پوسٹنگ کے ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ بورڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022-23 کے دوران سندھ کاؤنسل یونیفائیڈ گروپ کے عہدوں پر کاونسل ملازمین اور افسران کی تعیناتی مطلوبہ قواعد پورے کرنے کے علاوہ کی گئی۔ بورڈ افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مالی سال 2022-23 کے دوران تعیناتیاں بااثر سیاسی شخصیات اور لاکھوں روپے کی رشوت کے بعد کی گئیں، اس طرح بورڈ انتظامیہ نے بھاری رقم بٹور لی۔ اعلیٰ حکام نے ایس سی یو جی کے عہدوں پر کاونسل ملازمین اور افسران کی خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر انکوائری کرنے اور ذمہ ار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں