وزیراعلیٰ کے ضلع میں آر او پلانٹس کی مد میں کروڑوں کا ٹیکا
شیئر کریں
(رپورٹ :ابراہیم انڑ) چیف انجینئر پبلک ہیلتھ سکندر میمن کی سرپرستی، ایکسین پبلک ہیلتھ جامشورو علی رضا منگی نے کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، جون میں یو ایف اور آر اوپلانٹس کی مرمت کی مد میں چار کروڑ روپے کوٹیشن کے ذریعے نکالنے کا انکشاف، وزیراعلیٰ سندھ کے ضلع کی رہائشی صاف پانی سے محروم، تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ کے افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی ضلع جامشورو میں یو ایف اور آراو پلانٹس کی مرمت کی مد میں کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق چیف انجینئر پبلک ہیلتھ جاوید میمن کے آشیر باد سے ایکسین پبلک ہیلتھ جامشورو علی رضا منگی نے آر او اور یو ایف پلانٹس کی مد میں روان سال کے ماہ جون میں کوٹیشن کے بنیاد پر چار کروڑ روپے کی رقم نکال لی، ذرائع کے مطابق چیف انجینئر سکندر میمن ایکسین پبلک ہیلتھ جامشورو علی رضا منگی نے آر او اور یو ایف پلانٹس کی مد میں کروڑوں روپے نکالنے کیلئے سب انجینئر بلاول میمن کی سرپرستی میں سسٹم قائم کیا ہے جو سسٹم پبلک ہیلتھ آفیس کوٹری سے چلایا جا رہا ہے ، چیف انجینئر پبلک سکندر میمن کو ڈائریکٹر جنرل یو ایف اور آر او پلانٹس کا عہدہ بھی تفویض کیا گیا، حیرت انگیز طور پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی ضلع اور حلقہ میں ڈیڑھ سو سے زائد یو ایف اور آر او پلانٹس غیر فعال ہیں لیکن ان کی مرمت کی مد میں کروڑوں روپے نکالے جا رہے ہیں جبکہ ضلع کے لاکھوں رہائشی صاف پانی سے محروم ہیں، دوسری جانب روزنامہ جرات کی خبر پر تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آ گئے ہیں۔