کراچی میں غیر قانونی گاڑیوں کے داخلے پر ایکشن،1392پرجرمانے
شیئر کریں
سندھ حکومت کی ہدایت پر کراچی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 58 روٹ پرمٹس معطل کر دیئے گئے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 18ٹرانسپورٹرز کو وارننگز جاری کی گئی اور 1392 گاڑیوں پر جرمانے عائد کئے گئے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد تمام ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کو قانونی معیارات کے مطابق لانا ہے غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف آپریشن سے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں بہت کمی آئی ہے ، حکومت سندھ بلا تفریق قانون کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ہماری اولین ترجیح غیر قانونی اور غیر محفوظ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانا اور شہریوں کو پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بناناہے عوام حکام سے تعاون اور ٹرانسپورٹرز قوانین پر سختی سے عمل کریں، مہم مکمل تعمیل تک جاری رہے گی۔