میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صیہونی فوج پردہشت طاری، غزہ میں حماس فائٹرز کی گوریلا جنگ

صیہونی فوج پردہشت طاری، غزہ میں حماس فائٹرز کی گوریلا جنگ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جارح فوج کے خلاف حماس کے فائٹرزکی گوریلا جنگ شروع کردی ۔ راکٹوں اور اسنائپرز کے حملوں نے صیہونی فوجیوں پردہشت طاری کردی ۔ حماس کے ترجمان ابوعبیدہ نے قابض فوج کا گلی گلی پیچھا کرنے کااعلان کردیا دوسری طرف اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے اسکول پر بمباری۔ خواتین اور بچوں سمیت متعدد پناہ گزین شہید کردیے ۔ صہیونی فورسز کی غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر قبضے کی تیاری کرلی ۔ لاؤڈ اسپیکر پر اسپتال کی عمارت کو خالی کرنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کو مریضوں۔ زخمیوں۔ طبی عملے اور پناہ لیے بیگھر افراد کو جنوبی غزہ لے جانے کی ہدایت کردی ۔ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے انخلاء کو ناممکن قرار دے دیا ادھر دہشت گرد ریاست کاپروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ۔ بی بی سی نے الشفا اسپتال کے خلاف اسرائیلی فوج کے ایک ایک جھوٹ کا پول کھول دیا۔ اسرائیل نے حماس پر حملوں کی آڑ میں فلسطینیوں پرجنگ مسلط کی۔ امریکی چینل سی این این بھی غزہ میں قتل عام کے خلاف بولنے پرمجبورہوگیا ادھرصہیونی افواج کی غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں ۔ نابلس کے بلاتہ پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں مزید پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ قابض فورسز کا بلڈوزر کے ساتھ کئی علاقوں پر دھاوا۔ فلسطینیوں کی دکانوں اور گھروں کو مسمار کرنے لگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں