میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس نظام میں شفافیت لانے کیلئے قومی ٹیکس اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

ٹیکس نظام میں شفافیت لانے کیلئے قومی ٹیکس اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وفاقی حکومت نے ملک میں ٹیکس نظام میں شفافیت لانے کیلئے قومی ٹیکس اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات لانے کیلئے ایک فریم ورک تیار کرلیا ہے جس کے تحت ٹیکس کے محکمے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیکس نظام میں آسانی اور شفافیت لانے کیلئے ایف بی آراور صوبائی ٹیکس اتھارٹیز کو ضم کرکے قومی ٹیکس اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمز کے معاملات چلانے کیلئے ایک بورڈ تشکیل دیاجائے گا،اس بورڈ میں مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز بشمول وزارت خزانہ، وزارت تجارت، وزارت داخلہ، وزارت قومی تحفظ خوراک اور وزارت صنعت و پیداوار بلحاظ عہدہ شامل ہوں گے، ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمز میں ممبر اپریزمنٹ کی نئی پوسٹ تخلیق کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق ٹیکس پالیسی کے لئے ایک الگ محکمہ ہوگا جو وزارت خزانہ کے ماتحت ہوگا یہ محکمہ ٹیکس کے بارے میں پالیسز تجویز کرے گا جس پرعملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں