سلیکٹڈ لاڈلوں کو حسب ضرورت لانے کی ذمہ دار عدلیہ ہے،فیصل واوڈا
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈانے کہاہے کہ سلیکٹڈ لاڈلوں کو حسب ضرورت لانے کی ذمہ دار عدلیہ ہے،فوجی تنصیبات پر حملہ ہو تو فوج ہی کارروائی کرے گی اور اپنے قانون کے مطابق ٹرائل کرے گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملہ ہوگا تو فوج ہی کارروائی کر سکتی ہے، جاسوسی یا حملوں کی کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، کالعدم تنظیموں نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے کا خیر مقدم کیا، کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے کہ کوئی بھی آ کر تنصیبات اڑا دے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سلیکٹڈ لاڈلوں کو حسب ضرورت لانے کی ذمہ دار عدلیہ ہے، عدالت نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کو صادق و امین اور نواز کو نااہل کیا بعد میں 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر باہر بھیج دیا، عدالتی نظام بتاتا ہے یہ کالا تھا اب سفید ہوگیا اسے سلوٹ لگ رہے ہیں، کیا فوج نے ضمانت دی تھی؟