میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے ایک اور سینئر نیب پراسیکیوٹر  کا استعفیٰ

کراچی سے ایک اور سینئر نیب پراسیکیوٹر کا استعفیٰ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی سے ایک اور سینئر نیب پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا۔ اسپیشل نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے اپنا استعفیٰ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کو بھجوا دیا ہے جبکہ استعفیٰ کی کاپی ڈی جی نیب کراچی کو بھی بھجوائی گئی۔ آرڈی کلہوڑو نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے پر مزید کام سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے ان کا استعفیٰ منظور کیا جائے۔ آر ڈی کلہوڑو کی جانب سے بھجوائے گئے استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ وہ 15 نومبر سے مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ آرڈی کلہوڑو2010 سے بطور نیب پراسیکیوٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے نیب کے دو پراسیکیوٹر ریاض عالم اور شہباز سہوترا  بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں