کورونا کا خطرہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس خواجہ آصف ،سمیت کئی ارکان اٹھ کر چلے گئے
شیئر کریں
کورونا وائرس پھیلنے کے خوف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے خواجہ آصف سمیت کئی ارکان اٹھ کر چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق راناتنویر حسین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران کورونا کے خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ ارکان اجلاس سے چلے گئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میرے 5 دوستوں کو ایک ساتھ کورونا ہوگیا ہے آپ لوگ بھی احتیاط کریں۔ یہ کہہ کر خواجہ آصف اجلاس سے روانہ ہوگئے۔پیپلزپارٹی کی شیری رحمان اور حناربانی کھر بھی قبل ازوقت اجلاس سے اٹھ گئیں جب کہ نورعالم خان نے بھی کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا۔اراکین کے اعتراض پر رانا تنویرحسین نے پی ایسی اجلاس جلدختم کردیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ آڈٹ حکام آئندہ صرف 5 آڈٹ پیراز لیکر آئیں، جب تک کوروناہے کم پیراز لیکر آئیں۔قومی اسمبلی کا 20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعہ سے شیڈول اجلاس اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلانیکا فیصلہ کیا گیا ہے یہ اجلاس2 ہفتے تک جاری رہناتھا۔کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے سینیٹ احتیاطی تدابیر کے تحت سینیٹ کی کمیٹیوں کے اجلاسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں پرپابندی میں توسیع تیسری بارکی گئی ہے۔سینیٹ کمیٹیوں کیاجلاسوں پرپہلی پابندی3 نومبرکوعائدکی گئی تھی۔