یہ آخری مہلت ہے عدالت کا شیخ رشید احمد کو 26 اکتوبر تک بازیاب کروانے کا حکم
شیئر کریں
عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 26 اکتوبر تک بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لاپتہ کیس کی سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کیس پر سماعت کی، جہاں پولیس کی جانب سے آر پی او عدالت میں پیش ہوئے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی بازیابی کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی، اس حوالے سے اپنے موقف میں انہوں نے کہا کہ سی پی او، ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید گرفتاری میں ملوث نہیں، کوشش کر رہے ہیں مہلت دیں بازیاب کرا لیں گے۔اس پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کو 26 اکتوبر تک بازیاب کروانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ آئندہ تاریخ تک سابق وزیر داخلہ کو بازیاب کروایا جائے۔