میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کو مانیں گے نہ حکومت کی مانیں گے ،مولانا فضل الرحمن

حکومت کو مانیں گے نہ حکومت کی مانیں گے ،مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں مجبور کیا جاتا رہا کہ ہم دھاندلی سے بنی حکومت کو مان لیں

شیئر کریں

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں مجبور کیا جاتا رہا کہ ہم دھاندلی سے بنی حکومت کو مان لیں، ہمیں دھمکایا گیا، لالچ بھی دی، لیکن ہم اس کٹھ پتلی حکومت کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔کراچی کے باغِ جناح میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تقریر میں بونگی مار جاتے ہیں، خواجہ آصف کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو کی گئی کال کا ذکر کرتے ہوئے سچ بول گیا کہ ہمیں الیکشن میں کس نے کامیاب کروایا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا جلسہ کامیاب رہا، جس سے نواز شریف نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ 2 سال سے ہم میدان کار زار میں ہیں، ہم نے ملک میں آزاد فضائوں کو بحال کرنا ہے، ہم اس حکومت کو نہیں مانیں گے لیکن انہیں لانے والوں سے غلطی تسلیم کروائیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے 26 لاکھ نوجوانوں کو بیروزگار کیا، ملکی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، اس حکومت کے دو سال کے بجٹ اس کی طرف واضح اشارہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں