بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کیا کام ،مریم نواز کا وزیر اعظم کو کرارا جواب
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کیا کام، کل ایک شخص چیخ چیخ کر اپنی ناکامی کا ماتم کررہا تھا، ابھی تودوسراجلسہ ہے اور وہ کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، ایک ہی جلسے میں وہ شخص دماغی توازن کھو بیٹھا، جعلی اور سلیکٹڈ ہی صحیح اگر آپ وزیراعظم کے عہدے پر بیٹھے ہیں اور مانا آپ پر بہت دباؤ ہے پھر بھی وزیراعظم کی کرسی کی لاج ہی رکھ لیتے، تقریر کے ایک ایک لفظ اور حرکات و سکنات سے آپ کا خوف جھلک رہا تھا اور یہی خوف پاکستانی کے عوام آپ کے چہرے پر دیکھنا چاہتے ہیں، یہ خوف عوام کی طاقت کا ہے۔مریم نواز نے کہا کہحکومتی نااہلی کی بات کرنے پر فوج کے خلاف ہونے کا الزام لگادیا جاتا ہے، عمران خان دباؤ میں رہنے کے باوجود کام کرنا نواز شریف سے سیکھیں جب آپ 126 دن دھرنے میں بیٹھے رہے تب بھی نواز شریف بوکھلائے نہیں اور الٹے سیدھے بیانات نہیں دیے، عمران خان کو نواز شریف کے منہ سے اپنا نام سننے کی خواہش ہی رہ جائے گی اس لیے کہ بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کوئی کام نہیں، آپ کس خوشی میں اچھل رہے ہیں، آپ پہلے تابعدار ملازم تھے اب وزیراعظم کی کرسی پر آنے کے بعد وزیراعظم کی تنخواہ لے رہے ہیں۔