میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع ،ہائنڈرنٹس کی نیلامی کا عمل روک دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع ،ہائنڈرنٹس کی نیلامی کا عمل روک دیا گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ:اسلم شاہ)سندھ ہائی کورٹ نے چھ ہائنڈرنٹس کی نیلامی روکنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتنائی جاری کردیا ہے،ایس ایس کارپوریشن اور میرانی اینڈ بردارز سمیت تین مختلف درخواستیں دائر کیا ہے عدالت سے ہائنڈرنٹس کی 8کنٹریکٹرز کی ٹیکنکل بڈ میں کامیاب اور فنانشنل بڈ کھولنے سے روک دیا ہے اور عدالت نے ہائنڈرنٹ کی نیلامی میں ناکام درخواست گزار نے استدعا کیاہے کہ ہائنڈرنٹ کی پروکیومنٹ کمیٹی بدنیت اور جعلساز ہے انہوں نے انتہائی خفیہ طور پر بڈ مسترد کیے اور تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا اور مقررہ وقت پر مسترد کیے جانے کے خلا ف اپیل کے حق سے بھی محروم کردیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ہائنڈرنٹس کی نیلامی کا ازسرے نو کیا جائے تاکہ من پسند اور منظور نظر کنٹریکٹرز کو بھاری کمیشن اور کیک بیک لیکر ٹھیکہ جاری نہ ہوکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے عدالتی حکم پر ہائنڈرنٹس کی نیلامی کی کارروائی روک دی ہے جس کے نتیجے میں ہائنڈرنٹس کے موجودہ مالکان کو مزید مہلت مل گئی ہے وہ عدالتی کارروائی سے سخت خوفزدہ ہے اگر نیلامی دوبارہ کرنے کے حکمنامہ جاری ہوگیا تورشوت کمیشن اور کیک بیک دیئے گئے 84کروڑ روپے ڈوب جانے کا خطر ے موجود ہے اور پروکیومنٹ کمیٹی بھی تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، کراچی میں پانی (Water Mafia)مافیا جیت گئے اور رشوت کمیشن کیک بیک وصول کرکے ٹھیکہ الاٹ کرنے کی تیاری مکمل کرلیا تھا،نگران وزیراعلیٰ سندھ و سابق چیف سیکریٹر ی فضل الرحمان کا داماد بلال عرف بنٹی سارے کھیل میں براہ راست ملوث ہے،وہ کرش پلانٹ منگھوپیر کا ہائنڈرنٹ میں حصہ دار بھی ہے واضح رہے کہ چھ ہائنڈرنٹس کی نیلامی میں 8کنٹریکٹرز کی ٹیکنکل بڈ میں کامیاب قراردیدیا گیاچھ ہائنڈرنٹس کے کنٹریکٹرز کے علاوہ دو کامیاب ہونے والے کنٹریکٹرز میں سخی حسن ہائنڈرنٹ کے کنٹریکٹرشیر محمد کے بیٹے شہزاد محمد اور نیپا چورنگی ہائنڈرنٹ کے کنٹریکٹر غلام نبی بیٹا حسن نبی کی کمپنی کو ٹیکنکل بڈ میں کامیاب قراردیتے ہوئے تما م کامیا ب ہونے والے کنٹریکٹرز کو فنانشنل بڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی، اس با ت کو انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے،تاہم نیلامی کے پروکیومنٹ کمیٹی کے سربراہ افتاب چانڈیو کا کہناتھا کہ ہائنڈرنٹس کی نیلامی میں 126بڈ فارمز سیل ہوئے تھے تاہم 42کنٹریکٹرز نے اپنی درخواستیں جمع کرائی تھیں اور دیگر 34کنٹریکٹر ز بعض ٹیکنکل گرارنڈ پر مستردکردیا گیا ہے۔ ان فرموں کوفنانشنل بڈکی جانچ ہوگئی ان چھ ہائنڈرنٹس کو نیپا چورنگی ضلع شرقی کو نبی داد کی کمپنی جی این بردارز،سخی حسن ضلع وسطی شیر محمد کی کمپنی قاسم رضا اینڈکمپنی، کرش پلانٹ منگھوپیر ضلع غربی حسن نبی کی کمپنی محمدعلی واٹر ٹینکر، صفورا چورنگی ضلع ملیر ملک جیند کی کمپنی ایچ ٹو او، لانڈھی ضلع کورنگی احمد طارق کی کمپنی ایس اے طارق،شیر پاؤ ضلع جنوبی نیاز خان سفاری ٹرانسپورٹ اینڈ کمپنی،ہائنڈرٹنس کے منافع بخش کاروبارمیں سیاسی،سرکاری افسران دیگر بااثرشخصیات کی سپرپرستی حاصل ہے۔ نیب کراچی نے بھی ہائنڈرٹنس کے کئی ہفتہ چھاپے مارکارروائی کے دوران تمام ملازمین کے آثاثہ کی چھابین اور سنگین خلاف ورزی پر اپنا حصہ وصول کرکے خاموشی اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہاہے۔ ہائنڈرٹنس مافیا سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود کراچی میں سرکاری چھ ہارئنڈٹنس کے علاوہ نیشنل لاجسٹک سیل،ڈپٹی کمشنر غربی کی نگرانی میں بلدیہ ٹاون اور 96غیر قانونی ہائنڈرٹنس بھی شہر میں کے گھناونا کاروبار،پانی کی خرید و فروخت بھی جاری ہے،ہائنڈرنٹ سیل کے نگران تابش رضا اور اس کے خاندانی بزنس قراردیتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے،اس کے دفتر میں ہائنڈرنٹس کے مالکان کا کئی اجلاس منعقد ہوچکا ہے مصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کی فیس اوردیگر پول کے نام پر کروڑ روپے بٹور چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں