میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلعی بلدیات ،گھروں سے کچرا اٹھانے کاغیرقانونی کروڑوںکا دھندا جاری

ضلعی بلدیات ،گھروں سے کچرا اٹھانے کاغیرقانونی کروڑوںکا دھندا جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ضلعی بلدیات کچرا گھروں سے اٹھانے کی مد میں لاکھوں/ کروڑوں ٹھکانے لگانے کا غیرقانونی دھندا جاری ( DOOR TO DOOR ) سے کچرا اٹھانے کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کی پارٹی فنڈنگ کا دھندا دھڑلے سے جاری متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی زیر سرپرستی انکے منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑیوں آصف علی خان / اسامہ قادری نے عرصہ 4 سالوں سے شہر کی 3 ڈی ایم سیز ڈسٹرکٹ کورنگی / ڈسٹرکٹ سینٹرل / ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کچرا اٹھانے کے تمام ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازتے ہوئے ماہانہ لاکھوں / کروڑوں کی وصولیاں شروع کر رکھی ہیں اس حوالے سے زرائع کہتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گھر/ گھر سے کچرا اٹھانے کی مد میں فی گھر 2 سو روپے ماہوار وصول کئے جارہیں ہیں جبکہ متذکرہ دیگر ڈی ایم سیز سے بھی وصولیوں کا کاروبار جاری ہئے اس کار خیر میں بطور فرنٹ مین کھلاڑیوں میں قابل زکر آصف علی خان اور سابق ٹاؤن ناظم اسامہ قادری فرنٹ لائن پر کھیل رہیں ہیں اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ” گاربیج ” کچرا اْٹھانے کی مد میں لاکھوں کروڑوں ماہانہ ٹھکانے لگانے جارہیں ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق ضلع وسطی کو ماہانہ اس مد میں 10 کرووڑ آمدنی متوقع ہے جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھاتے میں اس مد کسی قسم کی کوئی آمدنی نہیں زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ” گاربیج / کچرا اٹھانے کا عرصہ 4 سالوں سے نہ کوئی ٹینڈر پاس ہوا اور نہ ہی کوئی ٹھیکے کی منظوری ہوئی زرائع بتاتے ہیں تمام تر قواعدِ و ضوابط کو بلائے طاق رکھتے ہوئے مروجہ نافز العمل قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی یہی حال دیگر متعلقہ ڈی ایم سیز کا ہئے زرائع کہتے ہیں کہ صرف ضلع وسطی میں ڈور ٹو ڈور کلکشن کے نام پر لاکھوں کروڑوں ٹھکانے لگانے جارہیں ہیں تو دیگر ڈسٹرکٹ کو شامل کرنے پر یہ رقم کہا پہنچے گی اسکا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت دیگر ڈسٹرکٹس کے افسران و اہلکاروں نے شاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں