ایس بی سی اے کے راشی افسران کیلئے صدر زون سونے کی کان
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ” غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا ” کے خلاف ایک جانب قانون حرکت میں تو دوسری طرف ” کرپٹ و راشی مافیا ” اپنے دھندوں سے باز آنے کو تیار نہیں ایس بی سی اے کے راشی و کرپٹ افسران کیلئے صدر زون سونے کی کان بن گیا صدر زون 1عرصہ چار ماہ کے دوران تین ڈائریکٹرز کے تبادلوں کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کا دھندا ہنوز جاری، ڈی جی ایس بی سی اے اشکار داور کی مافیا کے خلاف جاری کاروائیاں ایک طرف تو دوسری طرف مافیا کے دھندے بھی جاری ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع کے مطابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آشکار داور نے صدر زون میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے عبدالحمید زرداری کو ٹاسک دیتے ہوئے مکمل رپورٹ طلب کرلی اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں صدر زون 1 میں اس وقت کم و بیش 150 کے لگ بھگ بلند و بالا 5 منزل سے لے کر 12 منزلہ تک بغیر نقشے کے ناقص مٹیرل سے غیر قانونی تعمیرات جاری ھیں ان تعمیرات کے عوض متعلقہ ڈائریکٹرز و اہلکار ادارے سمیت قومی خزانے کو لاکھوں کروڑوں کا چونا لگانے سمیت جھٹکا دے رہیں ہیں علاقائی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پلاٹ نمبر ایل آر 9 /10 پلاٹ نمبر ایل آر 10/15 پلاٹ نمبر ایل آر 827 /5 پلاٹ نمبر ایل آر 8/15 پلاٹ نمبر ایل آر 10/1/5 پلاٹ نمبر جی آر ڈبلیو 181 پلاٹ نمبر جی آر ڈبلیو 23/1/2 پلاٹ نمبر جی آر ڈبلیو 64/1 پلاٹ نمبر جی آر ڈبلیو 57/1/1 پلاٹ نمبر جی آر ڈبلیو 63/1/4 مزکورہ پلاٹوں پر 5 منزل سے لیکر 12 منزلہ تک غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں جس کے عوض راشی افسران و اہلکاروں نے لاکھوں کروڑوں بطورِ رشوت/ بھتہ لیکر اپنے ادارتی فرائض کا سودا کر لیا ہئے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔