میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواب شاہ، ڈاکٹرز کی غفلت، مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

نواب شاہ، ڈاکٹرز کی غفلت، مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے ضلع بینظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے عملے نے زندہ بچی کو مردہ قرار دیا اور چار سالہ روبینہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔والد نبی بخش کے مطابق جب بچی کی میت لے کر ہسپتا ل سے باہر نکلے تو روبینہ نے سانس لیا جس کے بعد ہم اْسے لے کر نجی ہسپتا ل گئے جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ بیٹی زندہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بچی کی طبیعت اب بہتر اور وہ مکمل ہوش میں ہے ۔قبل ازیں نومبر 2016 میں وکٹوریہ ہسپتا ل کے ڈاکٹرز نے نعیمہ خان نامی خاتون کو مردہ قرار دیا تھا جبکہ وہ زندہ تھیں مگر علاج وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکیں تھیں۔اہل خانہ نے ڈاکٹرز کے رویے پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا تھا کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں