میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شادیہ عرب دنیا کی پہلی خاتون ریسلر بن گئیں

شادیہ عرب دنیا کی پہلی خاتون ریسلر بن گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن سے تعلق رکھنے والی شادیہ بسیسو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیز کے مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی عرب خاتون ریسلر بن گئیں۔دبئی میں مقیم شادیہ بسیسو آئندہ جنوری میں فری ریسلنگ کی تربیت حاصل کریں گی اور پیشہ وارانہ ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر ریسلرز کے مدمقابل ہوں گی۔ شادیہ کودبئی میں ہوئے آزمائشی مقابلوں میں40 خواتین و مردوں میں بہترین کارکردگی پرمنتخب کیا گیا۔وہ پہلے ہی برازیلی مارشل آرٹ جیو جتسو کی تربیت حاصل کرچکی ہیں، اس کے علاوہ ایتھلٹک صلاحیتوں کی بدولت انہیں ورلڈ فری ریسلنگ کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔عرب دنیا کی پہلی خاتون ریسلر کا اعزاز ملنے کے بعد میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں شادیہ بسیسو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی واحد خاتون ریسلر منتخب ہونا میرے لیے باعث فخر اور غیر معمولی اعزاز ہے۔ ورلڈ فری ریسلنگ میں بہترپرفارمنس دینے کے لیے سخت محنت کرکے مشرق وسطیٰ کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتر کر ان کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کروں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں