میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات سستی، کرائے کم کرنے سے انکار،ٹرانسپورٹر ڈٹ گئے

پیٹرولیم مصنوعات سستی، کرائے کم کرنے سے انکار،ٹرانسپورٹر ڈٹ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود شہرمیں چلنے والی منی بسوں رکشہ ٹیکسی کے کرایوں میں کمی واقع نہ ہوسکی ٹرانسپورٹز نے کمی نہ کرنے کی وجہ سواریوں پرآنے والے دیگرمہنگے اخراجات کو قرار دے دیا۔۔ کراچی کے غریب اورمتوسط طبقے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں کمی کا فائدہ پہنچانے میں انتظامیہ ناکام ہوگئی۔مختلف روٹس پرچلنے والے رکشہ ٹیکسی ہوں یامنی بس مالکان، کوئی بھی کرایوں میں کمی کرنے کوتیارنہیں انہوں نے بسوں اوررکشوں پرمرمت کی مد میں آنے والے مہنگے اخراجات کوکرایوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ قراردی منی بسوں رکشہ ٹیکسی میں سفرکرنے والے شہریوں کامداوا کرنے والا کوئی نہیں ، شہریوں نے کرائے کم نہ کرانے پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کراچی میں من مانااضافہ شہریوں کے لیئے سفری مشکلات کا سبب بناہوا ہے لیکن حکومتی بے حسی کی وجہ سے اس مسئلہ کو حل کرنے والا شائد کوئی نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں