شیریں مزاری کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران احسن پیرزادہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو رپورٹ پولیس نے انہیں دی تھی وہ فائل میں اب موجود ہی نہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2014ء کا اگر کیس تھا تو 2023ء میں اسی تھانے میں گرفتاری رہیں، گرفتاری کیوں نہیں ڈالی؟ احسن پیرزادہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ شیریں مزاری کے خلاف صرف تین کیسز ہیں،17 مئی 2023 کو انہوں نے عدالت میں رپورٹ دی کہ تین کیسز ہیں،اس عدالت کا آرڈر ہے جس کی پولیس مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، عدالت نے 25 ہزار روپے جرمانہ کے باوجود رپورٹ پیش نہ ہونے پر وفاقی پولیس پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دس دن تک کے لیے ملتوی کر دی۔