میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، سسٹم سرغنہ بلڈنگ انسپکٹر عاصم ،کاشف کے ملک فرارکا انکشاف

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، سسٹم سرغنہ بلڈنگ انسپکٹر عاصم ،کاشف کے ملک فرارکا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، سسٹم سرغنہ بلڈنگ انسپکٹر عاصم اور کاشف کا بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف، کے ٹی سسٹم لپیٹ لیا گیا، سسٹم ایک بار پھر ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان شاہ بخاری کے حوالے، اورنگزیب رضی، میر عابد تالپور سمیت دیگر افسران نئے سسٹم میں شامل، عدنان شاہ بخاری کو ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کا آشیرباد حاصل ہے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سے کے ٹی سسٹم لپیٹ لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کے ٹی سسٹم کے سرغنہ سینئیر بلڈنگ انسپکٹر عاصم اپنے بہائی ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف کے ساتھ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے دونوں بھائی آسٹریلیا چلے گئے ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں گزشتہ کئے عرصے سے کے ٹی سسٹم نافذ تھا جو کہ معطل سینیئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم کی سربراہی میں چلایا جا رہ تھا، مذکورہ سسٹم میں ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد اورنگزیب رضی، ڈپٹی ڈائریکٹر میر عابد تالپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی سمیت دیگر افسران شامل تھے جنہوں نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کے نام پر کروڑوں روپے کا بھتہ وصول کیا، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کا سسٹم کا ایک بار پھر 10 سال سے عھدے پر براجمان ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس عدنان شاہ بخاری کے کردیا گیا ہے، عدنان شاہ بخاری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابقہ ڈی جی منظور قادر کاکا کے قریبی سمجھے جاتے ہیں، عدنان شاہ بخاری کئے دفعہ سسٹم کے سرغنہ رہے ہیں اور ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری کو ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کا آشیرباد حاصل ہے، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری نے سسٹم سنبھالتے ہی سابقہ سسٹم کے افسران کو مختلف طریقوں سے حراساں کرنا شروع کردیا ہے جبکہ سابقہ سسٹم میں شامل اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی، میر عابد تالپور سمیت 4 افسران عدنان شاہ بخاری کی سرپرستی میں قائم ہونے والے نئے سسٹم میں شامل ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری نے سسٹم کے افسران کو بھتہ وصولی کا ٹاسک دیتے ہوئے تعمیراتی منصوبوں کے خلاف لیٹر نکالنے کے احکامات دے دئیے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں