غدار وطن کے ناموں سے منسوب عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیاجائیگا ناصرشاہ
شیئر کریں
سرکاری مقامات پر قبضہ کرکے عقوبت خانے بنائے گئے جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،صوبائی وزیرکا تقریب سے خطاب
اصل حالت میں بحال کی گئی عمارتوں کومحب وطنوں کے نام سے منسوب کیاجائے گا،لیاری کاپورااسٹرکچر تباہ کیاجارہاہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غدار وطن افراد کے ناموں سے منسوب عمارتوں اور مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ لیاری میں 32 انچ قطر کی نئی لائن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سرکاری مقامات پر قبضہ کرکے عقوبت خانے بنائے گئے جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ غدار وطن ہیں ان کے ناموں سے منسوب عمارتوں اور مقامات کو اصل حالت میں لایا جائے گا اور ایسی تمام عمارتوں یا مقامات کو محب وطنوں کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ لائن کا پورا اسٹرکچر بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو پانی مل سکے۔