میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ شہر کی بڑی زمینوں پر قابض

بنوریہ قبضہ گروپ شہر کی بڑی زمینوں پر قابض

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بنوریہ قبضہ گروپ کے لیے کام کرنے والے شہر میں مختلف جرائم کی سرپرستی میں بھی ملوث ، ایم کیوایم کے مخصوص عناصر سے بھی رابطہ برقرار
وفاق المدارس سے نکال باہر کیے جانے کے بعد عمومی طور پر ملک بھر کے مدارس بنوریہ قبضہ گروپ سے مکمل لاتعلق ہوتے جارہے ہیں
کراچی (نمائندہ جرأت) جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ نے شہر کراچی میں مساجد،مدارس پر قبضوں کی غیر معمولی مہم چلا رکھی ہے، مگر آج تک اکابر علمائے کرام نے اس پر دھیان نہیں دیا کہ اس کے پس پردہ محرکات کیا ہیں؟ بنوریہ قبضہ گروپ درحقیقت چندوں ، بھتوں پر ہی گزارا نہیںکرتا، بلکہ یہ عجیب وغریب گورکھ دھندوں میں بھی ملوث ہیں۔ لینڈمافیا کے طرز پر مخصوص گروہوں کو اپنے زیر سرپرستی رکھ کر ان سے دھونس ، دھمکیوں اور دباؤ ڈالنے کے کام لیے جاتے ہیں۔ اسی طرح مختلف سیاسی جماعتوں کااثرورسوخ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بنوریہ قبضہ گروپ شہر کی بڑی بڑی زمینوں پر قابض بھی ہیں۔ ( جس کے انکشافات سلسلہ واررپورٹوں میں کیے جائیںگے) بنوریہ قبضہ گروپ مذہبی حلقوں کے خلاف مخصوص قسم کی لابنگ بھی کرتا ہے، جس کی نہایت پراسرار وجوہات ہیں۔ بنوریہ قبضہ گروپ مذہبی حلقوں کی مخبریوں میں بھی ملوث ہیں، جس میں وہ اکثر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکا دینے کا ارتکاب کرتے رہے ہیں۔ مختلف بے گناہوں کو مختلف جرائم میں ملوث قرار دے کر وہ کئی گھرانوں کو اجاڑ چکے ہیں۔ بنوریہ قبضہ گروپ کے لیے کام کرنے والے شہر میں مختلف جرائم کی سرپرستی میں بھی ملوث ہیں۔ خود ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے ناپسندیدہ عناصر کے ساتھ مفتی نعیم مرحوم کا پراسرار تعلق اُن کے صاحبزادے مفتی نعمان نے بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ بنوریہ قبضہ گروپ شہر میں مختلف وارداتوں کا بالواسطہ یا بلاواسطہ حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ اپنے احتساب سے مکمل بے نیاز یہ ٹولہ اپنے مخصوص کام نکالنے کے لیے کسی پر بھی کوئی الزام عائد کرنے سے نہیں گھبراتا۔ چنانچہ بنوریہ قبضہ گروپ نے انتظامیہ کے بھی بہت سے افسران اسی طرح دباؤ میں لے رکھے ہیں۔ بنوریہ قبضہ گروپ کی ان قبیح حرکتوں پر علمائے کرام اُن سے مکمل بدظن ہو چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بنوریہ قبضہ گروپ نے مختلف علمائے کرام سے رابطے کا ایک سلسلہ بحال کرنا چاہا، مگر وفاق المدارس سے نکال باہر کیے جانے کے بعد عمومی طور پر ملک بھر کے مدارس بنوریہ قبضہ گروپ سے مکمل لاتعلق ہوتے جارہے ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بنوریہ قبضہ گروپ نے اپنے مکروہ کھیل میں اب تک جن بڑے مدارس کو اپنے ساتھ شریک رکھنا چاہا، وہ سب بھی اب ایک ایک کرکے اُن سے بددل ہو کر کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ یوں بنوریہ قبضہ گروپ مکمل طور پر مرکزی دھارے سے کٹ چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں