امریکی کمپنیوں نے بھارت کاایک اوراوچھاہتھکنڈابے نقاب کردیا
شیئر کریں
بھارت کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا بے نقاب ہو گیا۔ بھارت کی جانب سے چین اور پاکستان کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا انکشاف ہوا۔امریکی اخبار فوربز کے مطابق بھارت کی جانب سے کئے گے سائبر حملوں کا روسی ماہرین نے بھانڈا پھوڑا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق چین اور پاکستانی اداروں کے سسٹم ہیک کرنے کا یہ سلسلہ جون 2020 سے اپریل 2021 تک جاری رہا۔ اس سے قبل بھی بھارت نے اسرائیلی سافٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنماوں سمیت پاکستان کی اعلی شخصیات کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق بھارت کی جانب سے چین اور پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں کے بعد امریکی کمپنیوں نے بھارت کو سافٹ وئیر فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ بھارت اس ٹیکنالوجی کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔دوسری جانب امریکی کمپنی ’ایگڑوڈس انٹیلی جنس‘ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ان کی ٹیکنالوجی کاغلط استعمال کیا اور اس کی ونڈوز کو چین اور پاکستان کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کیا۔امریکی کمپنی ’ایگڑوڈس انٹیلی جنس‘ کے سی ای او لوگان براؤن نے کہا ہے کہ بھارتی سرکاری حکام یا کنٹریکٹر نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی ڈیپ اسیس دینے والی فیڈ کو منتخب کرکے اسے بدنیتی پر مبنی طریقے سے استعمال کیا جس پر بھارت کو اپریل میں کمپنی کی نیو زیرو ڈے ریسرچ کی خریداری سے روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قابل قدر کوڈ کے دیگر ممالک کو لیک کیے جانے سے متعلق بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ سی ای او کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھارت کی جانب سے غلط استعمال قابل قبول رویئے کی حد سے باہر ہے، ہم بھارتی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔