میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی ایجنڈے کیلئے کھیلوں کوقربانی کابکرانہ بنائیں، شیخ رشید

عالمی ایجنڈے کیلئے کھیلوں کوقربانی کابکرانہ بنائیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔انھوںنے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ موخر کیا۔امریکہ کی نیٹو فوج ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور کابل میں سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے انخلا کے لیے پاکستان کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف عالمی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف ایک ماہ سے پروپیگنڈا کررہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا چیپٹر کلوز سمجھیں، جوکوشش کرنی تھی وہ کرلی ۔شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہیڈ آف دی اسٹیٹ سیکیورٹی دی گئی تھی۔شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم پر باہر حملہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی ادارے کے پاس نیوزی لینڈ ٹیم کے بارے میں کوئی تھریٹ نہیں تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں