میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلفٹن کنٹوٹمنٹ بورڈ نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا

کلفٹن کنٹوٹمنٹ بورڈ نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ۔ اسلم شاہ) سپریم کورٹ کی ہدایت پر کنٹوٹمنٹ بورڈ کلفٹن نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ہے دہلی کالونی پنجاب کالونی ،پی این ٹی کالونی کے بعدکراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹیاسکیم 5، بلاک 9میں دو بنگلوز کو غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس دیدیا ہے اس ضمن میں ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کنٹوٹمنٹ بورڈ کلفٹن کے دستخط سے جاری ہونے والے حکمنامہ میں الاٹ ہونے والی زمیں سے اضافی زمین پر قبضہ اور اس پرغیر قانونی تعمیرات کے علاوہ منظور شدہ نقشہ کے برخلاف تعمیر کی انہدامی کارروائی کیا جائے ،محمد زبیر ناگر، پلاٹ نمر F-24(B-17)بلاک 9کلفٹن اور وجے کمار ،بنگلہ نمبر پلاٹ نمبر F-24(A-16)، بلا ک 9کلفٹن کراچی کی پلاٹس کے اطراف زمین قبضہ کیا ہے اور نقشہ جات کے برخلاف کمرے، باتھ روم، سٹرھیاں ،ڈرائنگ رومز بالکونی، کچن ، اسٹور اور خالی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات کرکے عمارت کو خطرناک قرار دیا ہے ،کنٹوٹمنٹ بورڈ کے افسر کا کہنا تھا کہ اگر نوٹس پر از خود تعمیرات منہدم نہ کی گئی تو ادارہ غیر قانی قبضہ اورتعمیرات کے خلاف ایکشن لیا جائے گاکنٹوٹمنٹ بورڈ نے تجاوزات سیل کو کارروائی کی ہدایت جاری کردیا گیا ہے واضح رہے بلاک 9کلفٹن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اکثر یت بنگوز نے غیرقانی تعمیرات کرکے کئی کئی پوشن تعمیر کیا ہے اور کنٹوٹمنٹ بورڈ کلفٹن نے قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایت پر کررہی ہے عدالت نے کراچی کے چھ کنٹوٹمنٹ بورڈ زکو قبضہ اور غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف کارروائی کی دو ماہ کی مہلت دیاہے جس پر دہلی کالونی پنجاب کالونی ،پی این ٹی کالونی کے بعدکراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکیم 5، بلاک 9اور بلاک 8میں کارروائی کا پلان شکیل دیدیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں