میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرے منع کرنے کے باوجود نواز شریف شہزادہ سلیم بن گئے، نتیجہ قوم کے سامنے ہے، آصف زرداری

میرے منع کرنے کے باوجود نواز شریف شہزادہ سلیم بن گئے، نتیجہ قوم کے سامنے ہے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور(بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لندن میں نوازشریف کو کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بننا، مگر میری بات نہیں سنی اور شہزادہ سلیم بن گئے، اب نتیجہ قوم کے سامنے ہے، خیبرپختونخوا میں ینگ بلڈ کی ضرورت ہے۔ پیر کے روز پشاور میں سابق ایم این اے گلزار خان مرحوم کے بیٹے اسد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا 30سال سے جنگ میں ہے، لیکن اب کے پی میں فریش بلڈ کی ضرورت ہے، نوجوان قیادت ہی خیبرپختونخوا میں تبدیلی لاسکتی ہے، دوسری پارٹیوں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی ینگ قیادت کو آگے لیکر آئیں۔ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لاہور کے این اے120میں نوازشریف 30سال سے الیکشن لڑ رہا ہے اور وہ اسی کا حلقہ ہے وہاں پر2جماعتوں کا آپس میں تنازعہ تھا، جو کہ مریم نواز کی وکٹری تقریر کے بعد عیاں ہوگیا۔آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی کو نوجوانوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے، ہم نے این اے 120 سے جیالے کو امیدوار بنایا، ہر سیاسی جماعت کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ یوتھ کو ملائے۔انہوں نے کہا کہ این اے120 میں فتح کے بعد مریم نواز کا بیان سن لیں، اس میں بہت کچھ ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ لیاقت جتوئی کوکوئی وکٹ سمجھتا ہے توان کی سیاسی بصیرت پرسوالیہ نشان ہے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں