میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ ،چوری کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ ،چوری کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا
آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک تھام کے لیے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب ایف بی آر صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)بھی ایف بی آر کو مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرے گا، جس کے تحت تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے سبسکرائبرز کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جا سکے گا۔ایف بی آر نے اس عمل کے لیے باقاعدہ آڈیٹرز کی تقرری کا بھی فیصلہ کیا ہے، جو ٹیکس فراڈ کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر ٹیکس معاملات اور ویلیوایشن کے شعبے میں ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرے گا تاکہ تحقیقات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی مدد سے اب ٹیکس چوری اور بے قاعدگیوں کا سراغ لگانا مزید موثر ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں