میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے انتظامی یونٹ بنائے تو وفاق کی حمایت کرینگے، آفاق احمد

نئے انتظامی یونٹ بنائے تو وفاق کی حمایت کرینگے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ میں علیحدگی پسندوں کی بڑھتی سر گرمیوں پر تشویش ، پیپلزپارٹی سندھی علیحدگی پسندوں کی سرپرستی بند کرے
صغیر سینٹرکے مکینوں کیخلاف علاقہ SSPکا بیان اور گرفتاریاںنسلی امتیاز کی بدترین مثال ،چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ

چیئر مین آفاق احمد نے سندھ کے علیحدگی پسندوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھی علیحدگی پسندوں کی سرپرستی بند کرے،علیحدگی پسند کھلے عام ملک کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور انہیں حکومت گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیںہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ اسکے برعکس اپنے اوپرہونے والے مظالم اورناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشت گرد کہ کرانکی گرفتاریاںمعمول بن چکی ہیں۔آفاق احمدنے کہا کہ صغیر سینٹرکے مکینوں کے خلاف علاقہ SSPکا بیان اور گرفتاریاںنسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہری عوام میں یہ احساس شدید ہوتا جارہاہے کہ مردم شماری کے فرمائشی نتائج اوراسکی بنیاد پر ہونے والی حلقہ بندیاں ،انتخاب اور قائم ہونے والی حکومت کی موجودگی میں نا انہیںانصاف مل سکتا ہے،نا انکے وسائل پر انکو اختیار۔ آفاق احمد نے کہا کہ ان حالات میں وفاق اگر نئے انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کرتا ہے جس سے چھوٹی قومیتوں میں احساس شراکت پیدا ہو توہم وفاق کی حمایت کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں