میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات سندھ کی کرپٹ اشتہاری ایجنسی پر نوازشیں

محکمہ اطلاعات سندھ کی کرپٹ اشتہاری ایجنسی پر نوازشیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

کرپشن کا اعتراف کرنے کے بعد نیب کو رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے والی اشتہاری کمپنی کو محکمہ اطلاعات سندھ نے کروڑوں روپے جاری کردیے، اعلیٰ حکام نے انکوائری کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ نے مالی سال 2022-23 کے دوران اشتہاری مہم کے لئے مختلف اشتہاری کمپنیوں سے تجاویزات طلب کیں جس میں کرپشن کرنے کے بعد قومی احتسات بیورو (نیب) کو رضاکارنہ طور پر رقم واپس کرنے والی کمپنی میسرز انسنگ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی بھی شامل ہوگئی ، محکمہ اطلاعات سندھ نے نیب زدہ اشتہاری کمپنی کو پری کوالیفکیشن میں نہیں روکا جس کے بعد محکمہ اطلاعات سندھ نے مالی سال 2022-23 کے دوران میسرز انسنگ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو 3 کروڑ60 لاکھ روپے کی اشتہاری مہم جاری کردی ۔ محکمہ اطلاعات نے قواعد و ضوابط دیکھنے کے بجائے اشتہاری کمپنی کو ذاتی پسند کے بنیاد پر کروڑوں روپے کی مہم جاری کی ۔ محکمہ اطلاعات سندھ کا دعویٰ ہے کہ اشتہاری ایجنسی کو اس لئے کیمپین جاری ہوئی کیونکہ ایجنسی کی انتظامیہ تبدیل ہوگئی ہے اور 3کروڑ 60لاکھ روپے کی اشتہاری مہم نئی انتظامیہ کو جاری کی گئی۔ جبکہ محکمہ اطلاعات سندھ نے اشتہاری ایجنسی کو کیمپین جاری کرنے سے قبل سپرا سے کوئی مشورہ نہیں کیا کہ نیب سے رضاکارنہ طور پر رقم واپس کرنے والی اشتہاری ایجنسی کو پری کوالیفکیشن میں شامل کیا جانا چاہئے یا نہیں۔ آڈٹ حکام نے محکمہ اطلاعات سندھ کے افسران کو معاملے پر ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی سفارش کی لیکن افسران نے اشتہاری کمپنی کو کروڑوں روپے کی ادائیگی پر خاموشی اختیارکرلی جس پر آڈٹ حکام نے میسرز ان سنگ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی اشتہاری مہم جاری کرنے پر تحقیقات کرنے اور محکمہ اطلاعات سندھ کے ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں