دو سیاسی بڑوں کا رابطہ، سندھ کی سیاست میں ہلچل
شیئر کریں
سندھ کے دو سیاسی بڑوں کا رابطہ ہوا، سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا کے درمیان رابطے نے سندھ کی سیاست میںایک ہلچل پیدا کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں روحانی گدی نشینوں کے سربراہوں نے بذریعہ ٹیلیفونک ایک دوسرے کی طبیعت معلوم کی۔ پیرپگاڑا اور مخدوم جمیل الزمان نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت سمیت امن امان کی خراب صورتحال پر بات چیت کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں گدی نشینوں نے سیاسی، معاشی، ترقیاتی طور پر پیچھے رہنے والے صوبہ سندھ کے معاملات پر گفتگو کی، سندھ کی بہتری، خوشحالی کے لئے دونوں گدی نشینوں نے مشاورت کی، آئندہ دونوں میں روحانی پیشواؤں کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کے درمیان ملاقات سے قبل سندھ کے دیگر ساتھیوں سے رابطہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔