نون لیگ کا تحریک انصاف کیخلاف پارٹی فنڈنگ کا نیا کیس دائر کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن ) نے تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کا نیا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگ نے 2013 سے 2018 تک کے اکائونٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔اکائونٹس کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کے کیس میں فریق نہیں بنیں گے ، تحریک انصاف کے خلاف الگ کیس دائر کریں گے ، تحریک انصاف کے خلاف پہلا کیس 2013 تک کے اکائونٹس کا ہے ۔ ن لیگ 2013 سے 2018 تک کے اکائونٹس کی چھان بین کا مطالبہ کرے گی۔


